ادرک ایک ایسی شے ہے جسے سب جانتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے کچن میں استعمال
ہونے والا ایک عام سا ingredient ہے۔ادرک کو انگریزی میں جنجر کہتے ہیں یہ ایک قسم کی جڑ ہے جو زمیں
ہوتی ہے، جب تر ہوتی ہے تو اس کو ادرک
کہتے ہیں جبکہ خشک ہونے کے بعد اس کو سونٹھ کہتے ہیں اگر اس کے فوائد کی بات کی
جائے تو وہ اتنے ہیں کہ اس کے اوپر بہت سی
کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ادرک ، ہلدی، خولنجان اور الائچی کا نباتاتی خاندان ایک ہی
ہے۔ خشک موسم میں یہ سوکھ جاتی ہیں، اس لیے جس علاقے سے اسے نکالا جاتاہے، کوشش کی
جاتی ہے کہ خشک گرمی اس وقت نہ ہو۔ ہو میو پیتھی میں ادرک کا ٹنکچر ’ ٹنکچر زنجیبر‘
کے نام سے مشہور ہے، ہضمِ غذا کی غرض سے اس کے کچھ قطرے پلائے جاتے ہیں۔ادرک کے بے
شمار فوائد میں سے چند قارئین کے نظر کیے جارہے ہیں۔
1۔ معدہ کے جملہ امراض میں
ادرک مفید ہے۔ یہ دست آور بھی ہے اور قابض
بھی۔ جن کو متلی ، قے ، بد ہضمی یا بواسیر کی شکایت ہو وہ تازہ پسی ہوئی ادرک میں ایک چمچ پانی ، ایک
چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ پودینے کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر دن میں تین بار چاٹ
لیں۔
2۔اگر ہاضمہ درست رکھنا ہو تو کھانے کے بعد تازہ ادرک کا چھوٹا سا
ٹکڑا چبا لیں۔
3۔اگر جگر کی خرابی کے باعث پیٹ میں پانی جمع ہو جائے تو مریض کو
ادرک کا پانی پلائیں۔ یہ پانی پیشاب آور
ہے اور پیٹ کا سارا پانی نکال دیتا ہے۔
4۔ادرک کھانے سے پیٹ کی انتڑیوں کی سوزش بھی ختم ہو جاتی ہے۔
5۔اگر بھوک کم لگتی ہو پیٹ میں ریاح بھرے ہوئے ہوں ، قبض رہتی ہو
تو ادرک کو تراش کر ریزہ ریزہ کر دیں اور اوپر سے نمک چھڑک کر ایک یا دو ماشہ کھائیں،
بھوک اچھی لگے گی ، ریاح خارج ہوں گے اور قبض رفع ہو جائے گی۔
6۔اگر کھانسی یا دمہ ہو تو ادرک کارس ایک چھٹانک، شہد خالص ایک
چھٹانک ملا کر پی لیں ، انشا اللہ سات یوم میں آرام ہو گا۔
7۔اگر جسم میں دردیں ہو ں تو ادرک کی چائے پینا نہایت ہی مفید ہے۔
8۔ ادرک میں موجود کیمیاء ’جنجی رول‘ انتہائی موثر اینٹی آکسی ڈینٹ
ہے جو سرطان سے محفوظ رکھنے اور جلد پر جھریاں پڑنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
9۔ گیس سے نجات دلانے کے باعث ادرک متلی میں بہت مفید ہے،جب متلی
ہو تو چوتھائی حصہ چبا لیں۔
10۔ ادرک کا دو گرام سفوف موٹا پا کم کر نے میں موثر ہے۔
11۔پانچ سو ( 500 ) ملی گرام تا ایک گرام ادرک پاؤڈر ہڈی اور جوڑوں
کے درد میں فائدہ دیتا ہے۔
12۔ دو گرام ادرک کا سفوف روزانہ نہار منہ استعمال کرنے سے شوگر 12
فیصد کم ہوجاتی ہے۔
13۔ ادرک ’میلان ڈائی الڈی ہائیڈ‘ کو 22 فیصد کم کرتا ہے یہ کیمیکل
دل کے عوارض پیدا کرتا ہے۔
14۔ کولسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے، رگوں اور دیگر نالیوں کو جو خون
کی گردش کی ضامن ہیں، اس کی لچک بھی بڑھاتا ہے۔
15۔ آنتوں کے سرطان کو ’کولوریکٹل‘ میں مفید ہے۔
16۔ دماغ کو تیز کرتا ہے اور بھولنے کی عادت کو دور کرتا ہے۔
17۔ اینٹی وائرل، اینٹی فنگل ہونے کی وجہ سے جلدی اور دیگر بیماریوں
جو وائرس کے سبب پیدا ہوتی ہیں، ان سے نجات دلاتا ہے۔
18۔ مالٹے کے جوس میں ادرک پاؤڈر ملا کر استعمال کرنے سے پیٹ کو
درست کرنے کا ضامن ہے۔
اگر آپ کو ہماری یہ پوسٹ پسند آئے تو اسے لازمی شئیر کریں۔شکریہ
No comments:
Write $type={blogger}