ڈرائی فروٹ
ایسے فروٹ ہوتے ہیں جن میں سےقدرتی رس یا
پانی سورج کی تپش یا ڈرائیر کی مدد سے سوکھایا جاتا ہے جس کے بعد وہ Dry formمیں استعمال کیے جاتے ہیں ان کوہماری مقامی زبان میں خشک میوہ جات بھی کہا جاتا ہے۔ خشک میوہ جات یعنی
ڈرائی فروٹ کانام آتے ہی سردیوں کا تصور ذہن میں جگہ بنانے لگتا ہے لیکن لازمی نہیں
کہ ان کا استعمال صرف سردیوں میں ہی کیا جائے۔ دوستو اللہ پاک نے ہماے لیے بے شمار
نعمتیں پید اکی ہیں ان میں خشک میوے بہت اہم ہیں، یہ ایک ایسی نعمت ہے، جو صحت مند
جسم اور صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ ان میں ایسےصحت بخش اجزاءشامل ہوتے
ہیں جو ہمارے جسم کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔ مناسب مقدار میں خشک میوہ جات کا
استعمال ہر موسم میں بہترین نتائج دے سکتا ہے۔ ہالینڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق
اگر ہر روز آدھی مٹھی کے برابر خشک میوہ جات (جن میں اخروٹ، بادام، کاجو،
پستہ،کشمش ، کھجور، انجیر ، خوبانی ، آڑو اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں) کا
استعمال کیا جائے تو مختلف بیماریوں کے باعث جلد اموات کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہی
نہیں، ماہرین کی رائے میں خشک میوہ جات کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ یہی
وجہ ہے کہ ماہرین مخصوص میوہ جات کو روزانہ کی غذا میں استعمال کرنے پر زور دیتے ہیں،
وہ میوہ جات کون سے ہیں،آئیے جانتے ہیں۔ خشک میوہ جات کے فوائد بے شمار ہیں۔ یہاں
ہم چند میووں کے فوائد پیش کر رہے ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر جسمانی کمزوری کو دور
کرکے قوت حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ کئی بیماریوں سے بچا بھی جا سکتاہے۔
اگر آپ کو ہماری یہ پوسٹ پسند آئے تو اسے لازمی شئیر کریں۔شکریہ
No comments:
Write $type={blogger}