.

شیشے کا لڑکا: جسم کی 100 ہڈیاں تڑوا نے کے بعد بھی زندگی سے مایوس نہیں۔جانیے وہ زندگی میں کیا بننا چاہتا ہے۔



بھار ت میں ایک چھوٹے طبقے سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ لڑکا روہت بنیادی طور پر ہڈیوں کے بھرنے کی بیماری میں مبتلا ہے۔ڈاکٹروں کی تحقیق کے مطابق اس بیماری میں ٹوٹنے والی ہڈی دوبارہ جڑ تو جاتی ہے لیکن یہ اس قدر نازک ہوتی ہے کہ چھونے سے بھی ٹوٹ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اکثر درد و تکلیف  کی کیفیت میں مبتلا رہتا ہے۔ روہت کی عمر صرف 12 سال ہے اور حیران کن طور پر روہت کے جسم کی اب تک 100 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ اس حساب سے اگر دیکھا جائے تو ہر سال اس کی 8 ہڈیاں ٹوٹی ہیں لیکن وہ پھر بھی سرواو کر رہا ہے۔ ہڈیوں کی بیماری کے باعث روہت  قد صرف ایک فٹ چار انچ ہے اور وزن محض 32 پاؤنڈز ہے۔ اسی وجہ سے معالجین سمیت دیگر متعلقہ افراد نے اسے شیشے کا لڑکا قرار دیا ہے۔
 

روہت بیماری کی وجہ سے نہ اپنے دوستوں کے ساتھ باہرجا کر کھیل سکتا ہے نہ اپنے روزمرہ کے کام سر انجام دے سکتا ہے بلکہ اپنے ہر کام کے لیے اپنی ماں پر انحصار کرتا ہے۔حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ روہت کو اپنی تمام تر جسمانی کمزوری کا بخوبی احساس ہونے کے باوجود وہ اپنی آنکھوں میں گلوکار بنے کا خواب سجائے ہوئے ہے اور وہ ٹھیک ہونے کے بعد ہر قیمت پر گلوکار بننا چاہتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری آسٹیوپوروسس (ہڈیاں بھرنے کی بیماری) اگرچہ اتنی عام نہیں ہے لیکن ابھی تک اسکا کوئی علاج بھی دریافت نہیں ہو سکا ۔مریض کو صرف کیلشیم سپلیمنٹس اور ہڈیوں کی نشوونما بڑھانے والی دیگر ادویات دے کر تکلیف کو کم کیا جاتا ہے۔

No comments:
Write $type={blogger}

Recommended Posts × +