جس طرح نت نئے سمارٹ فونز ایجاد ہو رہے ہیں بالکل اسی طرح
نت نئی ایپس بھی لانچ ہو رہی ہیں۔ چھوٹے معصوم بچے اکثر یرقان کا شکار ہو جاتے
ہیں ان بچوں میں یرقان کی جانچ کرنے کے
لیے ایک ایپ لانچ کئی گئی ہے ۔ اس سادہ سی
ایپ کی بدولت چھوٹے بچوں میں جگرکا یہ مرض
آسانی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ بچوں کی آنکھوں میں موجود پیلاہٹ سے یرقان
کی شناخت کرسکتی ہے۔یہ ایپ اسمارٹ فون میں موجود کیمرے کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ بچوں
کی آنکھوں میں پیلاہٹ دیکھ کر اس سے یرقان ہونے یہ نہ ہونے کا انڈیکیشن دیتی ہے۔
جامعہ گھانا اور یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت neoSCB نامی ایپ بنائی گئی ہے۔ اسے پہلے گھانا میں تقریباًٍ 300 اور پھر لندن میں کم و بیش 36 بچوں پرآزمایا گیاہے۔ آنکھ کی سفیدی کا ایک حصہ ’سکلیرا‘ اگر غیرمعمولی زردی ہو تو یہ جونڈائس یا پیلیے کی علامت ہوسکتی ہے۔ اگرچہ اس میں بسا اوقات غلطیاں ہوجاتی ہیں تاہم یہ ایپ بہت مہارت سے ساری خامیوں کو دور کر کے رزلٹ دیتی ہے۔ جب neoSCB ایپ کی بدولت 336 بچوں کا ٹیسٹ کیا گیا تو ان میں 79 بچے شدید یرقان کے شکار تھے تاہم ایپ نے بہت درستگی سے 74 بچوں کی آنکھیں دیکھ کر خطرے کی گھنٹیاں بجائیں اور کہا کہ وہ یرقان کا شکار ہیں اور حیرانگی کی بات یہ ہے جن جن بچوں میں ایپ نے یرقان ڈائگنوز کیا بعد میں ان سب بچوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور ان میں واقعی مرض کی تشخیص ہوگئی۔ایپ کے موجد ڈاکٹر ٹیرنس لیونگ نے بتایا کہ ایپ کمرشل آلات کی طرح ہی قابلِ اعتبار ہے۔ neoSCB ایپ نومولود میں بہت آسانی سے یرقان تلاش کرسکتی ہے اور اس کی قیمت بھی دیگر مہنگے فزیکل ٹیسٹوں سے دس گنا کم ہے۔یہ ایپ غریب اور دوردراز علاقوں میں رہنے والے بچوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوکر لاکھوں بچوں کی جان بچاسکتی ہے۔

No comments:
Write $type={blogger}