.

کان میں درد کی وجوہات اور ہو میو پیتھی سے علاج

 

کان کا دردسرد ہوا کی وجہ سے سوزش کے  ہو جانے یا  کان کےاندرپھنسی  یا زخم وغیرہ ہوجانے سے ہوتا ہے۔کہاجاتا ہے کہ کان اور داڑھ کا درد تو کسی دشمن کو بھی نہ ہو کیونکہ یہ بہت شدید قسم کا ہوتا ہے۔یہ  درد  عمر کے کسی حصے میں بھی ہو سکتا ہے بلکہ بچوں کو کان درد کا مسئلہ زیادہ درپیش آتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ستر فیصد بچے ایک سے تین سال کی عمر کے دوران کان کے درد کا شکا رہوتے ہیں۔ویسے بہت سے گھریلو ٹوٹکے کان درد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو کان درد کی ہومیو پیتھک دوائیں بتائیں گے۔آپ کے کان درد کی علامات جس دوائی سے ملتی ہوں صرف وہی دوا استعمال کریں۔

بیلاڈونا: شدید کان درد میں یہ دوا بہت ہی بے مثال ہے۔ اگر مریض درد سے تڑپ رہا ہو تو اس کی ایک  خوراک سے ہی اللہ کے فضل و کرم سے شفا ہو جاتی ہے۔ جبکہ ماتھا گرم، سر درد، چہرہ سرخ، آنکھیں چمکدارہوں تو بیلاڈونا کی پہلی خوراک ہی کاروائی مکمل کر دیتی ہے۔

فیرم فاس:ابتدائی درد کان کی بہترین دواء ہے۔ اگرکان درد کے ساتھ ہلکا ہلکا بخار ہو تو چند خوراکیں ہی مریض کو تندرست کر دیتی ہیں۔

کیمو میلا۔بچوں کے کان درد کی مجرب دوا ہے جو والدین کو سونے نہیں دیتے، چڑ چڑے ، دانت نکالنے کی تکلیف کے ساتھ کان درد بچے کو اٹھا کر پھرنا پڑے۔

مولین آئل:درد فوراً بند کرنے کے لیے چند قطرے مولین آئل کے چمچ میں ڈال کر گرم کر لیں۔ ہاتھ لگا کر چیک کر لیں کہ وہ قابل برداشت ہیں۔ پھر چند بوندیں کان میں ڈال دیں۔ انشاءاللہ تڑپتا ہوا مریض سکون پائے گا۔ بعد میں اگر ضرورت پیش آئے تو ڈال دیں ورنہ رہنے دیں۔

 اگر آپ کو ہماری یہ پوسٹ پسند آئے تو اسی شئیر لازمی کریں۔شکریہ

No comments:
Write $type={blogger}

Recommended Posts × +