.

جانئیے روزہ کے ہماری صحت پر کتنے مثبت اثرات ہوتے ہیں۔


اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے ماہِ رمضان المبارک اُخروی فوائد کے ساتھ ساتھ دُنیوی اعتبار سے بھی ہمارے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔ ماہِ رمضان کے روزے رکھنے سے نہ صرف ثواب حاصل ہوتا ہے بلکہ بے شمار جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ جس طرح کچھ مدت کے بعد موٹر سائیکل یا گاڑی کی بہتر کارکردگی کے لئے اس کی ٹیوننگ (Tuning) مفید اور ضروری ہوتی ہے، اسی طرح روزے میں بھوکا پیاسا رہنا ہمارے جسمانی نظام کو بہتر کرتا ہے۔ سال کے گیارہ مہینوں میں جسم میں موجود مختلف خلیوں (Cells) میں فاسد مادے پیدا ہوجاتے ہیں، روزے کی برکت سے یہ فاسد مادے خارج ہوجاتے ہیں اور خلیے اپنے آپ کو مرمت (Repair ) کر لیتے ہیں۔ بعض لوگوں میں یہ تَأثُّرْ پایا جاتا ہے کہ روزہ رکھنے سے انسان کمزور ہو کر بیمار پڑجاتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ احادیثِ مبارَکہ سے بھی یہ ثابت ہوا کہ روزہ اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ حُصولِ صحّت کا بھی ذَرِیْعہ ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزے کی برکت سے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کئی بیماریوں کا علاج روزے کی بدولت ممکن ہوجاتا ہے جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

 50،60سال کی عمر میں عموماً بھولنے کی بیماری (Alzheimer)  لاحق ہوجاتی ہے، ایسے مریض اگر روزہ رکھیں تو ان کے دماغ کے خلیوں کے بننے کا عمل (Healing Process) تیز ہوجاتا ہے اور یادداشت  بہتر ہونے لگتی ہے۔

ایک مشہور یونیورسٹی  میں تجربے کے طور پر مختلف مریضوں کو مخصوص وقت تک بھوکا پیاسا رکھا گیا تو ان کے امراض میں بہتری نوٹ کی گئی یہاں تک کہ ذیابیطس (Diabetes) کے مریضوں کے (Sugar level) میں بہتری آگئی۔

دل کے مریض (Cardiac patient) کو یہ خطرہ لاحق ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ فاضل مادے خون لے جانے والی شریانوں میں جمنا شروع ہوجاتے ہیں اور یوں شریانیں سخت ہو جاتی ہیں۔ روزے کی حالت میں جسم ان فاضل مادوں کو استعمال کرلیتا ہے اور یوں روزہ رکھنے والا خوش نصیب دل کی خطرناک بیماری (Atherosclerosis جس میں شریانوں میں سختی پیدا ہوجاتی ہے) سے بچ جاتا ہے۔

رمضان المبارک میں اگر کھانے پینے کے معاملات میں اعتدال اختیار کیا جائے تو وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

روزہ رکھنے سے بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گُنا بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک  میں  ڈاکٹروں کے پاس مریضوں کا رَش بڑھ جاتا ہے اور عموماً سینے میں جلن اور معدے کے امراض مثلاً پیٹ میں درد اور دست وغیرہ کے مریض کلینک کا رُخ کرتے ہیں۔ ان بیماریوں کا بڑا سبب کھانے پینے میں بے احتیاطی ہے۔ لہٰذا سحری و افطاری میں خوب ڈٹ کر کھانے سے  پرہیز کریں ۔سحری میں ایسی غذا کھائیں جو دیر سے ہضم ہوتی ہیں۔ دودھ کے ساتھ کھجور، مختلف پھلوں، دودھ اور دہی کے ساتھ سحری کرنا بھی مفید ہے۔ سحری میں دودھ کے ساتھ چار پانچ کھجوریں کھانے سے اچھی خاصی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ سحری میں اَن چھنے آٹے کی روٹی کھائیں تو خوب ہے کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتی ہے لہٰذا بھوک کا زیادہ احساس نہیں ہوتا۔ اسی طرح افطار ی  میں برف کا ٹھنڈا  یخ پانی پینے سے گیس،تبخیر معدہ اور جگر کے وَرَم(سُوجن) کا سخت خطرہ ہے۔ شوگر کے مریض کے لئے بھی ایک کھجور سے افطار کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ افطار کے لئے کیمیکلز سے بھرپور رنگ برنگ کے مشروبات اور ٹھنڈی بوتلوں (Cold  drinks) کے بجائےتخمِ بالَنگا، لیموں اور شہد یا چینی (چینی کی جگہ ”شَکر“بھی استعمال کی جا سکتی ہے) کا شربت بناکر استعمال فرمائیں۔توانائی پانے کا قدرتی نظامروزے کی حالت میں جسم میں انسولین کا لیول کم ہوجاتا ہے اور (Growth Hormone) نامی غدود کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ یہ غدود جسم کے پٹھوں اور چربی کو متحرک بناتا اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ اگر سحری ہلکی پھلکی بھی کی جائے تو اس قدرتی نظام کی برکت سے جسم میں توانائی کی مقدار معتدل رہتی ہے۔ماہِ رمضان میں پانی کا استعمال سحرو افطارمیں پانی یا کوئی مشروب ایک ڈیڑھ گلاس سے زیادہ نہ پیا جائے۔ جسم کو پانی کی روزانہ تقریباً 12گلاس مقدار درکار ہوتی ہے اس کو افطار اور سحر کے درمیان پورا کیا جائے۔ یاد رکھئے! پیاس بجھانے کا جو کام  پانی سے ہوتا ہے وہ شربت یا کولڈ ڈرنک سے نہیں ہوتا۔ بہترین طریقہ صرف  کھجور یا پانی سے افطار کرکے نمازِ مغرب کی ادائیگی کے بعد کھانا تناول فرمائیے۔ اگر افطار میں بھی خوب کھایا، نمازِ مغرب کے بعد بھی کباب سموسوں وغیرہ سے انصا ف کیا اور رات تراویح کے بعد کھانے کی ایک اور نشست سجائی تو پھر گیس، قبض اور تیزابیت وغیرہ مسائل کے لئے تیار ہوجائیے۔ روزہ صرف پیٹ بھر کر کھانے کا نام نہیں ہے رمضان المبارک میں عبادات  بھی خوب ڈٹ کر کر نی چاہیے  تاکہ روزہ کا جو روحانی فیض ہے وہ بھی حاصل ہو سکے۔

No comments:
Write $type={blogger}

Recommended Posts × +