.

لسی ایک عام سا روایتی مشروب ضرور ہے لیکن یہ کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔


اس میں کوئی شک نہیں کہ گرمی کے موسم میں مائع اشیا کا استعمال نہایت ضروری ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکے، موسم گرما میں استعمال کیے جانے والے مشروبات میں لسی پہلے نمبر پر ہے  کیونکہ یہ ایک سستا ڈرنک ہے اور تقریباً ہر گھر میں بنایا جاتا ہے خصوصاً دیہاتوں میں تو اس کے بغیر گرمیوں میں ناشتے کا تصور ہی نہ ممکن ہے۔لسی صرف گرمی کا توڑ ہی نہیں بلکہ اس کے بے شمار فائدے بھی ہیں، آئیں جانتے ہیں وہ کون سے فائدے ہیں۔لسی کا استعمال ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہے کیونکہ دہی معدے کے لیے ہلکا اور صحت کو فائدہ پہنچانے والے بیکٹیریا سے بھرپور ہوتا ہے جس کے استعمال سے کھانا آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔لسی کا استعمال ہماری آنتوں کو چکنا کرتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔اس کا استعمال ہماری آنتوں میں خراب بیکٹیریا کی افزائش کو کم کرتا ہے، لسی میں موجود پرو بائیوٹکس جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ مثانے اور گردے کی گرمی کو ختم کرتی ہے۔لسی میں لیکٹک ایسڈ اور وٹامن ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے  جوجسم کو کئی بیماریوں سے لڑنے میں قوت مدافعت فراہم کرتا ہے۔

لسی ایک نہایت ٹھنڈا ڈرنک ہے جس کا گرمیوں میں استعمال ہمارے جسم کو گرمی کے اثرات سے محفوظ کرتاہے۔ لسی کا استعمال جسم کو تروتازہ بناتا ہے، اس لیے گرمی کے موسم میں لسی کا استعمال بے حد ضروری ہے۔لسی کا استعمال ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، لسی کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ لسی کا مستقل استعمال ہماری جلد کو بھی خوبصورت بناتا ہے۔گرمیوں میں لسی سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے لیکن سردیوں میں اس سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ تاثیر میں ٹھنڈی ہوتی ہے اس لیے جوڑوں میں درد جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لہٰذاصرف اور صرف گرمی کے موسم میں خود کو لسی کے استعمال سے ضرور فائدہ پہنچائیں تاکہ یہ تمام فوائد حاصل کر کے پرسکون گرمیاں گزاری جاسکیں۔
اگر آپکو ہماری یہ پوسٹ پسند آئے تو اسے شئیر ضرور کیجیے۔

No comments:
Write $type={blogger}

Recommended Posts × +