سب لوگوں کایہی خیال ہے کہ برش پر جتنا زیادہ ٹوتھ پیسٹ ہوتا ہے یہ دانتوں کی صفائی میں اتنا ہی زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ کینیڈا کے دانتوں کے ایک ڈاکٹر نے اس عمومی خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی بہترین مقدار بڑوں کے لیے ایک مٹر کے سائز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ یہ تین سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے چاول کے دانے کے سائز تک کم ہو جاتی ہے۔ لاکھوں لوگ ٹوتھ پیسٹ کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ منفی نتائج اور دانتوں کے مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور ان کے ٹوٹنے اور گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اگر آپ کو ہماری یہ پوسٹ پسند آئے تو اسے
لازمی شئیر کریں۔شکریہ
No comments:
Write $type={blogger}