.

دس روپے میں چمکدار خوبصورت چہرہ پائیں صرف پانچ منٹ میں


ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کے وہ خوبصورت اور دلکش نظر آئے اور اس خواہش کے حصول کے لیے وہ بے تحاشا جتن بھی کرتا ہےلیکن آجکل کے افراتفری کے دور میں نہ تو اپنی کئیر کرنے کا ٹائم ملتا ہے اوپر سے ماحولیاتی آلودگی انسانی جلد کو خراب کر کے رکھ دیتی ہے۔ اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے لوگ بہت سی کریمز اور لوشنز کا استعمال کرتے ہیں جو نہ صرف جیب پر بھاری ہوتے ہیں بلکہ اکثر کریمز اور لوشنز میں موجود کیمیکلز کی وجہ سے جلد کو مزید نقصان پہنچتا ہے۔

ہماری آج کی پوسٹ ان خواتین و حضرات کے لیے ہے جو بغیرمہنگے کاسمیٹیکس خریدے اپنے چہرے اور جلد کو چمکدار اور پرکشش بنانا چاہتے ہیں۔ ہم آپکو ایک ایسا قدرتی لوشن بنانے کی ترکیب دے رہے ہیں جس کو انتہائی کم خرچ میں گھر پر تیار کیا جا سکتا ہے اور اسکے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔

لوشن بنانے کا طریقہ!

اس لوشن کو بنانے کے لیے آپکو درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہو گی۔

لیموں کا رس 5 ملی لٹر

عرق گلاب 20 ملی لیٹر

شہد ایک چائے کا چمچ

گلیسرین 5 ملی لیٹر

ایلوویرا جیل 10 ملی لیٹر یا ایک کھانے کا چمچ

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کر کے کسی سپرے بوتل میں محفوظ کر لیں اگر سپرے بوتل نہ ملے تو عام بوتل بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔ اگر سپرے بوتل استعمال کر رہے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے چہرے اور گردن پر اس محلول کا ہکا سپرے کر کے 10 منٹ تک چھوڑ دیں یا کاٹن / روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں 10 منٹ کے بعد چہرے کو روئی سے صاف کر لیں اور تازے پانی سے دھو لیں۔

یاد رہے کہ لوشن لگانے کے بعد صابن کا استعمال نہ کریں۔ صرف 7 دن اس لوشن کے استعمال سے آپکو اپنے چہرے کی جلد میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ اگر آپکو ہماری اس پوسٹ سے فائدہ پہنچے تو اس پوسٹ کو واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر موجود دوسرے چاہنے والوں سے بھی شئیر کریں تاکہ وہ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

No comments:
Write $type={blogger}

Recommended Posts × +