چھوٹے بچے اگر بلا وجہ روتے ہیں تو انہیں یہ میڈیسن کھلائیں جھٹ سے چپ ہو جائیں گے
ناظرین بچے گھر کی رونق ہوتے ہیں جب وہ ہنستے کھیلتے ہیں تو بہت پیارے لگتے ہیں۔
لیکن جب وہ بلا وجہ روتے ہیں ، چیختے چلاتے ہیں یا ضد کرتے ہیں تو
پورے گھر کا ماحول ڈسٹرب ہو جاتاہے۔ بچے بول نہیں سکتے اس لیے وہ اپنی تما م
ضروریات کے لیے روتے ہیں۔ بچے کے رونے کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔ بچے بھوک کی وجہ سے روتے ہیں۔پیٹ میں گیس ہو
یا کیڑے ہوں تو روتے ہیں۔جسم میں کسی جگہ تکلیف ہو تو روتے ہیں۔ ڈائیپر گیلا ہونے کی وجہ سے
روتے ہیں اور نیند کی کمی کی وجہ سے بھی رو تے ہیں یہ بات والدین کے لیے سمجھنا
انتہائی ضروری ہے کہ بچے کو کیا تکلیف ہےاور بچے کو کیا چاہیے۔بچے
کو اگر جسم میں کسی جگہ تکلیف ہو تو وہ
بہت زیادہ چیختا ہے اور چلاتا ہے اور یہ لمحہ والدین کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا
ہے لیکن پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں کیونکہ ہومیو پیتھک
کی ایک دوا جس کا نام کیمومیلا ہے بچوں کے
امراض جیسے چڑ چڑا پن، بے چینی ، پیٹ درد، سر درد
کے لیے بہت مفید ہے نیز دانت نکالنے والے بچوں کے لیے اکسیر ہے۔اگر بچہ مسلسل رو رہا
ہو تو اس دوا کو ہر پندرہ منٹ کے بعد بھی دہرایا جا سکتا ہے جب افاقہ ہو جائے تو
اس کو بند کر دیں۔ تھوڑی سی چینی کو گرینڈ کر لیں اور اس پہ کیمومیلا کا ایک قطرہ ڈال کر بچے کو کھلا دیں ، انشاللہ دو یا تین
خوراکیں ہی کافی ہو جائیں گی ۔
Posted by
Ghulam Yasin Siyal
on
February 15, 2023
About Ghulam Yasin Siyal
Author Description here.. Nulla sagittis convallis. Curabitur consequat. Quisque metus enim, venenatis fermentum, mollis in, porta et, nibh. Duis vulputate elit in elit. Mauris dictum libero id justo.
Latest
Previous
Next Post
Next Post
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Write $type={blogger}