ہم اکثر سفر کے دوران ڈسپوسبل کپس اور گلاسز کا استعمال
کرتے ہیں بلکہ اب تو شاپس پہ بھی یہی
پلاسٹک کے گلاسز، پلیٹس اور کپ استعمال ہو رہے ہیں لیکن ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کپ
انسانی جسم پر منفی اثرات ڈالتے ہیں
یہ انسانوں کو بیماری سے متاثر کرتے ہیں۔ پلاسٹک کپ کے استعمال کے مختلف قسم کے اثرات
ہوتے ہیں- پہلا پلاسٹک کی چھوٹی مقدار کے جذب ہونے کی وجہ سے ہے۔ دوسرا اس میں جمع
ہونے والے جراثیم اور بیکٹیریا کے جسم میں منتقلی کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ایک اوسط پلاسٹک کپ کے ذریعے جذب ہونے
والے پلاسٹک کی اوسطا مقدار فی کپ 3 ملی
گرام ہے۔مائیکرو پلاسٹک کا استعمال انسانی قوت مدافعت کو متاثر کرتا ہے۔ماہرین کے
مطابق پلاسٹک کپ میں چائے پینے سے ہماری قوت مدافعت میں کمی کا خطرہ بڑھ
جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بعد ہمیں ہر ایسے کام سے اجتناب
کرنا چاہیے جس سے ہمارے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پلاسٹک کے کپ جراثیم کی منتقلی کا سبب بھی بنتے ہیں۔ ’یہ بڑی محفلوں میں استعمال کیے جاتے ہیں جہاں آپ کا کپ کوئی اور استعمال کرلیتا ہےاسی طرح آپ کسی اور کے کپ کو استعمال کر لیتے ہیں۔ جس سے آپ تک ممکنہ طور پر جراثیم پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ’ان کپوں کے کناروں میں یا ان کے نیچے ایک چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے جہاں جراثیم اور تھوک جمع ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ کپ سارا دن یا کئی دن استعمال کرتے ہیں تو یہ بیکٹیریا کی نشوونما کا باعث بن سکتا ہے جس سے آپ کو بیماری کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسندآئے تو اس کو لازمی شئیر کریں۔
No comments:
Write $type={blogger}