.

مٹی کے برتنوں کا استعمال کریں اور بیماریوں کو دور بھائیں۔


پانی زندگی کالازمی جز ہے اس کے بغیر حیات کا تصور ممکن نہیں،ہر انسان کے لئے دن میں آٹھ گلاس یا اس سے زیادہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی پینا لازمی ہے تا کہ جسم اپنے تمام افعال بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔لیکن اگر آپ یہی پانی کسی ایسے برتن،بوتل یا گلاس میں پیتے ہیں جو پانی کو صاف کرنے کے بجائے مزید آلودہ بنا دے تو یہ پانی آپ کوصحت دینے کے بجائے بیماری کا سبب بن جائے گا۔کے فوڈ کے مطابق تو کس برتن میں پانی کو محفوظ کرنا چاہئے اور کس گلاس میں پانی پینا زیادہ بہتر ہے اس کا جواب بہت آسان اور وہ ہے مٹی کے برتن۔ہزاروں سالوں سے پانی کو زخیرہ کرنے کے لئے مٹی کے برتنوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن آج کل کے زمانے میں اس کی جگہ پلاسٹک نے لے لی ہے جو کہ انسان کی صحت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ مٹی کے برتن چونکہ قدرتی مرکب یعنی مٹی سے بنتے ہیں تو اسی لئے یہ انسان دوست ہیں۔یہ نہ صرف صحت کے بہترین ہیں بلکہ یہ بے حد سستے بھی اور ہر جگہ سے بآسانی انہیں خریدا جاسکتا ہے۔جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی جمع اور محفوظ کرنے میں کیا حکمت پوشیدہ ہے اور یہ صحت کے لئے کیوں بہتر تصور کیا جاتا ہے۔مٹی کے برتن میں پانی رکھنا پانی کی قدرتی ٹھنڈک کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے،مٹی کے برتن میں چھوٹے چھوٹے مسام ہوتے ہیں اور ان مساموں کے ذریعے پانی تیزی سے بخارات بن جاتا ہے جس سے پانی ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔اگر پانی گرم بھی ہوگا تووہ مٹکے میں آکرٹھنڈ اہوجائے گا۔ اس کے برعکس فریج میں رکھا جانے والا پانی حد سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے جو دھو پ اور گرمی سے آنے والے اور سخت پیاس کے نتیجے میں یہ پانی پیناگلے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔مٹی کے برتن میں محفوظ کیا جانے والا پانی ہر طرح کے کیمیکل سے پاک ہوتا ہے،اس لئے اس کے استعمال سے میٹابولزم کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی چونکہ مضر صحت کیمیکل سے محفوظ ہوتا ہے تو نظام انہضام کو بھی بہتر کرتا ہے۔انسانی جسم کا تیزابیت کا حامل ہے جبکہ مٹی الکلائین ہےجو جسم میں تیزابیت کو کم کرکے اس کےکی سطح کو بڑھنے سے روکتی ہے جتنی تیزابیت بڑھے گی اتنی بیماریاں جنم لے گی۔یہی وجہ ہے کہ مٹی کے برتن میں پانی پینے سے تیزابیت اور پیٹ کے کئی مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہیں۔سخت گرمی کے مہینوں میں لو لگنے یا سن اسٹروک ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی سن اسٹروک کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیونکہ مٹی کے برتن معدنیات اور غذائی اجزاء کو برقرار رکھتے ہیں اسی لئے یہ پانی تیزی سےجسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔فریج کا ٹھنڈا پانی پینے سے گلے میں خارش اور درد سوسکتا ہے۔تاہم مٹی کے برتن کے پانی کا مثالی درجہ حرارت ہوتا ہے جو گلے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے اور یہ کسی بیماری اور کھانسی کہ وجہ نہیں بنتا۔مٹی کے برتن نہ صرف پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مفید ہیں بلکہ اسے قدرتی طور پاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، اور اس طرح پینے کے پانی کو صاف صحت بخش بناتے ہیں۔تو آج ہی مٹی کے برتن اپنے گھر لائیں اور پلاسٹک کی مضر صحت اور نقصان دہ بوتلوں کی جگہ پانی کو ان میں محفوظ کریں اور صحت مند رہیں۔

No comments:
Write $type={blogger}

Recommended Posts × +